ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ختم ہو چکی ہے: علیمہ خان
Web Desk
20 January 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے تاج ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی عملاً ختم ہو چکی ہے اور شہریوں کو منظم طریقے سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس ناکوں پر شہریوں کی گاڑیاں روکی جاتی ہیں، چابیاں چھین لی جاتی ہیں اور بعد ازاں گاڑیاں اٹھا کر لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق کسی سے پانچ لاکھ اور کسی سے دس لاکھ روپے مانگے جا رہے ہیں، جو کھلی زیادتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کو عدلیہ کا خوف ہوتا تو یہ صورتحال کبھی پیدا نہ ہوتی، مگر اب سب جانتے ہیں کہ جج بے اختیار ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ظلم صرف بانی پی ٹی آئی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہر گھر تک پہنچے گا۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ شہریوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اور پھر انہی کے خلاف مقدمات درج کر دیے جاتے ہیں، جبکہ خواتین بھی شدید خوف کا شکار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج آواز نہ اٹھائی گئی تو آنے والی نسلیں بھی غلامی میں زندگی گزاریں گی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026