محمود اچکزئی کا بطور قائد حزب اختلاف پہلا خطاب، ایوان کو مضبوط بنانے پر زور
Web Desk
19 January 2026
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ایوان کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو مشروط تعاون کی پیشکش کر دی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ایوان طاقت کا اصل مرکز ہونا چاہیے، حکومت جس کی بھی ہو، جب عوام کی بھلائی کی بات ہوگی ہم اس کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ایوان کو طاقت کا سر چشمہ بنانا ہے اور ایسی گفتگو سے گریز کرنا ہوگا جو ماں بہن کے سامنے نہ کی جا سکے، ہماری ذمہ داری ہے کہ چادر اور چار دیواری کا تحفظ کریں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اچھے کاموں کے لیے ہمارے ووٹ بھی اپنے ووٹوں میں شامل کر لیں، آئیں داخلہ، خارجہ اور معاشی پالیسیاں اسی ایوان میں بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا، اپنے ووٹ کے بدلے کبھی کسی سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا اور ہمیشہ اصولوں پر قائم رہا ہوں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026