سانحہ گل پلازہ: 26 جاں بحق، 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی
Web Desk
19 January 2026
کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے، جن میں سے اب تک 13 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ کمشنر کراچی حسن نقوی کے مطابق باقی لاشیں شدید طور پر جھلسنے کے باعث ناقابل شناخت ہیں، جن کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔
کمشنر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد 75 افراد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹس درج کرائی گئی ہیں۔ ان میں 46 سالہ تنویر کا نام بھی شامل ہے، جو لاپتہ افراد کی فہرست میں درج تھا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت غیر معمولی تھی، اپنی پوری زندگی میں ایسی ہولناک آگ کبھی نہیں دیکھی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد باقی لاشوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی، جس کے بعد لواحقین کو اطلاع دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026