LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

کراچی: گل پلازہ آگ کے بعد ریسکیو اور تحقیقات جاری، حکومت تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے

Web Desk

19 January 2026

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری ہے اور انتظامیہ کا پورا نظام مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو مکمل اختیارات دے کر تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ بلند عمارتوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر انتظامات ضروری ہیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مسلسل موقع پر موجود رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکار کی شہادت ادارے کی جانفشانی کی عکاس ہے اور الزام تراشی مسائل کا حل نہیں۔ شرجیل میمن نے عوام اور ذمہ دار عناصر سے اپیل کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں تعاون کریں۔

وزیر اطلاعات نے آگ پر مکمل قابو پانے کی اطلاع دی جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے اور عمارت کے اندرونی حالات کے بارے میں حتمی معلومات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جانوں اور قیمتوں کا کوئی نعم البدل نہیں، اولین ترجیح متاثرہ افراد کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کرنا ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ حکومت تاجروں کے شانہ بشانہ ہے اور نقصانات کے ازالے اور معاونت کے لیے اقدامات کرے گی۔ نقصانات کے حتمی اعداد و شمار کا تعین تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔