LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

الیکٹرک بسیں عوام کے لیے نعمت، ماضی کی سیاسی ناکامیوں سے سبق سیکھا جائے،عظمیٰ بخاری

Web Desk

19 January 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں الیکٹرک بسیں سردی کے موسم میں عوام کے لیے نعمت ہیں اور شہری اس جدید سفری سہولت پر وزیراعلیٰ پنجاب کو دعائیں دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے منصوبے عام آدمی کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے آج پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کے آثار نمایاں ہیں۔ انہوں نے ماضی قریب میں صوبے کی ترقی کو روکنے والے عناصر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بزدار اور گوگی جیسے لوگ عوام کو محض جھانسے دیتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اسٹریٹ موومنٹ چلانے کے دعوے کرتے تھے، آج وہ کرسی کے تحفظ کی فکر میں ہیں، اور اڈیالہ کا مستقل رہائشی جیل میں فرسٹریشن کا شکار ہو چکا ہے جبکہ اس کی انتشار پر مبنی سیاست کی وجہ سے اس کے اپنے بھی اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔