LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

بلوچستان میں بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کا اعلان، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا پیغام

Web Desk

19 January 2026

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ ایکس اکاونٹ پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ خزانہ بلوچستان میں 111 بھرتیاں شفاف، کامیاب اور عوامی اعتماد سے بھرپور طریقے سے مکمل کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں اب نوکریاں سفارش پر نہیں بلکہ مکمل میرٹ پر دی جائیں گی، اور تمام بھرتیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے معیار کے مطابق لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھرتیوں کو مکمل ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا تاکہ نوکری بیچنے اور سفارش کلچر کے خاتمے کے بغیر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے وعدہ کیا کہ بلوچستان میں نوکریاں فروخت نہیں ہوں گی اور ہر صورت وعدہ نبھایا جائے گا۔