چھٹیاں ختم/ پنجاب میں تعلیمی ادارے کھل گئے
Web Desk
19 January 2026
لاہور: پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں موسمِ سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئیں، جن کے دوران طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئیں۔ تعطیلات کے اختتام کے بعد آج سے تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے لیے پیر سے جمعرات تک CPD (کنٹینیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ) اور نصابی تیاری میں شرکت لازمی ہو گی، تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026