شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 11 بند، شہریوں سے احتیاط کی اپیل
Web Desk
18 January 2026
لاہور: مرکزی ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، فیض پور، خانیوال اور دیگر علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 11 کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں بھی شدید دھند کی موجودگی کے باعث ٹریفک کا غیر متوقع دباؤ بڑھ گیا ہے۔ موٹروے پولیس قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔
سید عمران احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں سفر نہ کریں اور محفوظ رہیں۔ ترجیحاً دن کے وقت سفر کریں، اور بہترین اور محفوظ وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026