رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اہم شعبوں کی برآمدات میں کمی
Web Desk
18 January 2026
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک کے بڑے شعبوں کی برآمدات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.29 فیصد کمی ہوئی اور اس عرصے میں غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ حجم تقریباً 4 ارب ڈالر تھا۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ چاول کی برآمدات میں 49.90 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 36.80 فیصد کمی ہوئی۔ جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ 0.90 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور اس کا حجم 9 ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں 43.66 فیصد کمی، فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں 28.67 فیصد کمی اور ٹرانسپورٹ سامان کی برآمدات میں 36.51 فیصد کمی ہوئی۔
ماہرین کے مطابق برآمدات میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں طلب میں کمی، پیداواری لاگت میں اضافہ اور ملکی برآمدی حکمت عملی میں چیلنجز کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
18 September 2026
وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر
18 September 2026
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ
18 September 2026
جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا
18 September 2026
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد
18 September 2026
شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم
18 September 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
18 September 2026
طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف
18 September 2026