LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

“خاموش تماشائی بن کر اپنے بچوں کو نہیں مرواسکتے”، حافظ نعیم کا گل پلازہ واقعے پر سخت ردعمل

Web Desk

18 January 2026

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی آمد کے موقع پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے مقام کا دورہ کیا، متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت، میئر اور مختلف مافیاز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ونڈر بوائے بن کر جو لوگ پریزینٹیشن دے رہے تھے، انہی کی پارٹی نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کراچی کی موجودہ حالت کا ذمہ دار کون ہے اور عوام کس سے سوال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پریزینٹیشن دے کر صرف ان لوگوں کو دھوکا دے سکتی ہے جنہوں نے انہیں مسلط کیا ہے، مگر عوام اب مزید دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاموش تماشائی بن کر اپنے بچوں کو مرتے نہیں دیکھا جا سکتا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ واقعے کو 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود لوگ عمارت کے اندر موجود ہیں، جو سنگین غفلت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس بی سی اے کے کھاتوں میں کرپشن بھری ہوئی ہے اور تاجروں سے صرف میٹنگز ہو رہی ہیں، عملاً کوئی کام نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا کیا قصور تھا کہ واضح مینڈیٹ کے باوجود جماعت اسلامی کا میئر نہیں آنے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی نے ایک اسٹیشن بھی نہیں جیتا، اسے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں دے دی گئیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب یہ سلسلہ بند کرنا ہوگا، عوام اٹھیں گے اور جماعت اسلامی ان کی حقیقی ترجمان بنے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج فیصل آباد میں تھے اور آخری فلائٹ سے کراچی آئے تاکہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہو سکیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ قبضہ میئر 23 گھنٹے بعد موقع پر پہنچے مگر عوام کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں تھے، جبکہ 18 گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ کو آنے کی توفیق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے پاس پیسوں کی کمی نہیں، مسئلہ بدعنوانی اور نااہلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب مافیاز سے جان چھڑانے کا وقت آ گیا ہے اور ساڑھے تین کروڑ عوام کو سمندر میں نہیں پھینکا جا سکتا۔ حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی بہت جلد کراچی کے عوام کو مافیاز کے خلاف کال دے گی اور ایک زبردست عوامی تحریک چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیرس بنانے کے دعوے کرنے والے آج کہاں غائب ہیں، اور شہر کو اس حال میں چھوڑ کر کس منہ سے دعوے کیے گئے تھے۔