سندھ کے سرکاری اداروں میں شفافیت تشویشناک ہے، فافن
Web Desk
18 January 2026
فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سندھ کے سرکاری محکموں میں شفافیت پر رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے سرکاری اداروں میں شفافیت تشویشناک ہے صرف 54 فیصد معلومات ظاہر کی جاسکی ہیں۔صوبائی سرکاری محکموں میں قانونی طور پر لازم معلومات کا تقریباً نصف حصہ اب بھی خفیہ ہے۔۔فافن کے مطابق سندھ میں 61 عوامی اداروں کا جائزہ لیا گیا، سرمایہ کاری اوروزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سب سے زیادہ شفاف قرارپائےجہاں سے80 فیصد لازمی معلومات ظاہر کیں۔
فافن رپورٹ کے مطابق قانون کے تحت 14 مختلف زمروں میں معلومات کی اشاعت لازمی ہے تاہم فیصلہ سازی، مالی شفافیت اور حقِ معلومات کے نفاذ سےمتعلق نصف لازمی معلومات تاحال پوشیدہ رکھی گئی ہیں۔۔فافن رپورٹ میں گورننس سے متعلق معلومات میں شدید کمی کاانکشاف ہواہے۔۔گورننس سے متعلق صرف 15 فیصد اداروں نےفیصلہ سازی کے طریقہ کاراور 10 فیصد نے انتظامی و ترقیاتی فیصلوں کی تفصیلات دیں۔۔ 54 فیصد اداروں نے جزوی یامکمل بجٹ معلومات شائع کیں۔جبکہ سبسڈی اور مراعاتی پروگراموں سے متعلق معلومات کی فراہمی انتہائی محدود رہی
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026