LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

Web Desk

17 January 2026

شدید دھند کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے۔

اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ، لاہور ایسٹرن بائی پاس، موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک اور موٹروے ایم فور شام کوٹ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ایم فور کا سیکشن بھی دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ دھند کے باعث ٹریفک کا غیر متوقع دباؤ قومی شاہراہوں پر منتقل ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ بعض مقامات پر ٹکڑوں کی صورت میں دھند موجود ہے۔

موٹروے پولیس قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنا رہی ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بہترین اور محفوظ سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے کیونکہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔