چائلڈ ابیوز کسی صورت برداشت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سخت مؤقف
Web Desk
17 January 2026
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں سے زیادتی کے سنگین کیس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چائلڈ ابیوز حکومت سندھ کے لیے کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔ انہوں نے کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو پکڑنے پر سندھ پولیس کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک صرف 7 متاثرہ بچوں کی نشاندہی ہو سکی ہے، پولیس دیگر متاثرین کو تلاش کرے اور تمام شواہد کی بنیاد پر مضبوط کیس تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت دی کہ ملزم کے خلاف شواہد پر مبنی مؤثر مقدمہ بنایا جائے۔
مراد علی شاہ نے پولیس حکام کو کیس کی روزانہ بنیاد پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بچوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ایسے درندوں کے لیے شہر میں کوئی جگہ نہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026