LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا این سی اے کا دورہ، اہم قومی امور پر گفتگو

Web Desk

17 January 2026

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے این سی اے کو ملک کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے طلبہ تحقیق کے بعد تخلیقی کام کر رہے ہیں جو قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ بطور سپیکر حکومت اور اپوزیشن سے بالاتر ہو کر آئینی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم تشدد، توڑ پھوڑ اور اسلحہ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور افواجِ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر چالیس ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔