LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

سہیل آفریدی کا ہری پور ریلی میں خطاب، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا اعلان

Web Desk

17 January 2026

ہری پور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صدیق اکبر چوک ہری پور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والہانہ استقبال پر ہری پور کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ قائد عمران خان نے پورے ملک میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا حکم دے دیا ہے اور اسی سلسلے میں آج وہ ہری پور آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ایبٹ آباد اور مانسہرہ کا دورہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہری پور کے عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور بدقسمتی سے ہری پور کے عوام کے مینڈیٹ پر ایک بار پھر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع کی ہے جو دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد مضبوط جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کے لیے ہے۔ ہری پور کے عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دید ہے اور اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کو عروج تک لے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہری پور کے عوام ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔