LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

کراچی: بچوں سے زیادتی کا خوفناک کیس، مرکزی ملزم گرفتار

Web Desk

17 January 2026

کراچی میں بچوں سے زیادتی کے ایک بڑے کیس کا پردہ فاش ہوا ہے، جس میں 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم عمران اور اس کا ساتھی وقاص خان پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی ایسٹ انویسٹیگیشن ون کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ایک متاثرہ بچے کی نشان دہی پر ٹیپو سلطان کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن عثمان سدوزئی کے مطابق 2020 سے 2023 کے دوران بچوں سے زیادتی کے سات مقدمات درج ہوئے، جن کے تمام کیسز کا ڈی این اے ایک ہی شخص سے میچ ہوا۔ متاثرہ بچے کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عمران بچوں کو موٹرسائیکل کا لالچ دے کر لے جاتا اور ملیر ندی کے قریب زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم نے چھ سال میں درجنوں بچوں سے زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

محمودآباد پولیس نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کے سنگین الزام میں ملزم عمران کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفتیشی افسر اسد کے مطابق، مغوی بچے کے شور کرنے پر لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ شک ہے کہ ملزم نے کئی بچوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد قتل بھی کیا ہو۔ ملزم عمران پر درجنوں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کا الزام ہے اور ابتدائی تفتیش میں اس نے اس کی کوشش کا اعتراف کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم ٹیپو سلطان پولیس نے بچے کو اغوا کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ دوران تفتیش کئی متاثرہ بچوں نے ملزم کو نشاندہی کی ہے۔ محمود آباد، ٹیپو سلطان، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور دیگر تھانوں میں ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

مزید تفتیش کے دوران متاثرہ بچوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے تاکہ تمام پہلوؤں سے کیس کی تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔