کراچی: اسٹیل ملز کی پراپرٹیز میں چوری، وزارت داخلہ سے تحقیقات کی درخواست
Web Desk
16 January 2026
کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی پراپرٹیز سے قیمتی اثاثوں کی چوری کے معاملے پر وزارت صنعت و پیداوار نے وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق اسٹیل ملز کے قیمتی اثاثے، مشینری، کیبلز، اسکریپ میٹریل اور دیگر اہم انفراسٹرکچر وقتاً فوقتاً چوری کیا گیا، جس سے قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا اور اسٹیل ملز کی بحالی کی کوششوں کو بھی نقصان ہوا۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2025 میں 36 ٹن چوری شدہ سامان کے ساتھ چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اس واردات میں اسٹیل ملز کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی سہولت کار نکلے۔
اندرونی انکوائری میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ گیٹ نمبر بغیر گیٹ پاس چوری شدہ مواد کی نقل و حرکت کی جاتی رہی۔ مراسلے میں ملوث اہلکاروں کے نام بھی شامل ہیں اور ایف آئی اے سے جامع انکوائری اور تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026