بلوچستان کے علاقے خاران میں فورسزکی کارروائی، 12خوارجی دہشت گرد ہلاک
Web Desk
16 January 2026
سکیورٹی فورسز نے ضلع خاران میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج کے 15 سے 20 دہشت گردوں نے خاران سٹی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں اور سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک اورحبیب بینک پر حملے کئے، دہشت گردوں نے حملوں کے دوران بینکوں سے 34 لاکھ روپے بھی لوٹے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے دہشت گردوں کو موثر جواب دیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 مختلف جھڑپوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔دہشت گردوں کی پولیس اسٹیشن کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔۔۔مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026