سینیٹ اجلاس: بانی پی ٹی آئی تک رسائی پر اعتراض، علی ظفر کا سیاسی انتقام کا الزام
Web Desk
16 January 2026
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس پریذائیڈنگ افسر سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی تک کسی کی رسائی نہیں ہے، قیدی کی بنیادی سہولت میں شامل فیملی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے تین فیصلے دیے ہیں کہ ملاقات کرائی جائے، تاہم حکومت عدالت کے احکام پر عمل کیوں نہیں کر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سارا سیاسی انتقام ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے اس حوالے سے اسپیکر آفس میں رپورٹ جمع کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت اور جیل اتھارٹی کے درمیان ہے اور حکومت کا اس میں کنٹرول نہیں، آئندہ ہفتہ رپورٹ سینیٹ میں بھی پیش کر دی جائے گی۔
اجلاس میں انتقال ریلوے ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ ٹریول ایجنسیاں ترمیمی بل اور پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیے گئے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026