پنجاب حکومت کی کارکردگی گراونڈ پر نظر آرہی ہے، عظمیٰ بخاری
Web Desk
16 January 2026
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی گراونڈ پر نظر آرہی ہے اور مریم نواز اپنے منصوبوں کی شفافیت اور عوامی ریلیف کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس ماہ نواز شریف کینسر ہسپتال کی او پی ڈی اور سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال کے افتتاح ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل جیسے اقدامات صحت کے شعبے میں انقلابی ہیں۔ مریم نواز نے سرکاری افسران کی کارکردگی کے لیے KPIs مرتب کیے ہیں، اچھا پرفارم کرنے والے افسران کو شاباش اور تعریفی اسناد دی جاتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کو ملنے والے ریلیف میں مریم نواز کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرتیں اور آدھا تیتر آدھا بٹیر کرنے والی سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست خدمت کا نام ہے نہ کہ سڑکوں پر سرکس لگانے کا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026