شکرگڑھ میں سرحد پار سے آنے والا جنگلی پاڑا آبادی میں گھس آیا
Web Desk
16 January 2026
شکرگڑھ: سرحد پار سے آنے والا ایک جنگلی پاڑا شکرگڑھ کے سرحدی علاقے میں پاکستانی آبادی میں داخل ہو گیا، جس پر مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں سہارن چک کے مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا، جس کے بعد وائلڈ لائف کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنگلی پاڑے کو بحفاظت قابو میں لے لیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق جنگلی پاڑے کو بعد ازاں ہیر پوسٹ کے جنگلاتی علاقے میں دوبارہ چھوڑ دیا گیا تاکہ اسے قدرتی ماحول میں آزادانہ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
تحصیل آفیسر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ جانوروں کو ان کے قدرتی مسکن میں آزاد چھوڑا جائے، اس لیے پاڑے کو کسی نقصان کے بغیر محفوظ جنگل میں منتقل کیا گیا۔
مقامی مکینوں نے وائلڈ لائف عملے کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026