لاہور: بسنت کی محدود اجازت اور ایس او پیز کے علاوہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا ہوگی
Web Desk
15 January 2026
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، اور بسنت کے شوقین افراد کے لیے قبل از وقت تیاریاں محدود ہوں گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق پنجاب میں بسنت کی محدود اور محفوظ اجازت صرف 6 سے 8 فروری تک ہو گی، اس کے علاوہ کسی بھی دن پتنگ بازی غیر قانونی ہوگی۔
محکمہ داخلہ نے بتایا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ پتنگ یا ڈور بنانے یا فروخت کرنے پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ اقدامات شہریوں کو قاتل ڈور کے سبب جاں بحق ہونے اور چھتوں سے گرنے کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026