LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ

پاک امریکا مشق انسپائرڈ گمبٹ 2026، دونوں افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ

Web Desk

15 January 2026

اسلام آباد: پاک امریکا مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گمبٹ 2026 میں دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق 8 جنوری سے شروع ہوئی جو 16 جنوری تک جاری رہے گی۔ مشق کے سلسلے میں جمعرات کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں معزز مہمانوں کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور دیگر سینئر امریکی فوجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ مہمانوں کو مشق کی اہمیت، مقاصد اور انعقاد کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء نے دہشت گردی سے نمٹنے کی مشقوں کے دوران اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جسے معزز مہمانوں نے سراہا۔

ترجمان کے مطابق مشق کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے تجربات کے تبادلے کے ذریعے دو طرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینا، مشقوں اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانا اور باہمی ہم آہنگی کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔