مہنگی بجلی نے ٹیکسٹائل برآمدات کو نقصان پہنچایا، اپٹما کا فلیٹ ریٹ ٹیرف کا مطالبہ
Web Desk
15 January 2026
لاہور: پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات شدید متاثر ہو رہی ہیں اور بجلی کے نرخوں میں فوری اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔
اپٹما کے مطابق دسمبر 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 8 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں صنعتی بجلی 13 سینٹ فی یونٹ ہے، جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں یہی نرخ 5 سے 9 سینٹ فی یونٹ ہیں، جس سے پاکستانی صنعت عالمی منڈی میں غیر مسابقتی ہو چکی ہے۔
اپٹما کا کہنا ہے کہ کراس سبسڈی صنعت اور برآمدات پر ایک پوشیدہ ٹیکس کے مترادف ہے۔ تنظیم کے مطابق 2026 میں پاور سیکٹر کو 629 ارب روپے سبسڈی درکار ہوگی، مگر حکومت نے صرف 248 ارب روپے رکھے ہیں، جبکہ 381 ارب روپے کا بوجھ صنعت پر ڈال دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آف پیک آورز میں بھی صنعت پر 7.61 روپے فی یونٹ اضافی چارج کیا جا رہا ہے۔ نیپرا اور وفاقی حکومت کے نرخوں میں فرق نے صنعتی صارفین کے مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے۔
اپٹما نے ٹائم آف یوز ٹیرف نظام کو پرانا اور غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی صارفین کے لیے پیک آور کا خاتمہ کر کے فلیٹ ریٹ ٹیرف نافذ کیا جائے تاکہ صنعت اور برآمدات کو سہارا مل سکے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026