LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

غیر قانونی اور گمراہ کن مواد سے اجتناب کریں ،پی ٹی اے کی سوشل میڈیا صارفین کو انتباہ

Web Desk

15 January 2026

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی، نفرت انگیز، ہتک آمیز یا گمراہ کن مواد کی تیاری، اشاعت اور ترسیل سے سختی سے گریز کیا جائے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ اگر ان کے اکاؤنٹس پر ایسا کوئی مواد موجود ہو تو وہ فوری طور پر اسے ہٹا دیں۔ اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ صارفین ایسے بیانیوں اور مہمات کا حصہ نہ بنیں جو قومی سالمیت کو نقصان پہنچائیں یا ریاستی اداروں اور افراد کی عزت و وقار کو مجروح کریں۔

پی ٹی اے نے یاد دلایا کہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 20 کے تحت جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانا، جو کسی فرد کی ساکھ کو نقصان پہنچائے یا اس کی نجی زندگی میں مداخلت کرے، قابلِ سزا جرم ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔