سندھ حکومت کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیاجارہاہے، بلاول بھٹو
Web Desk
15 January 2026
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، پورے سندھ میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، صوبے میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں مفت دی جارہی ہیں، جناح اسپتال کو عالمی معیار کا بنایا، این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جارہا ہے۔
سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11 اسپتال قائم کیے ہیں، سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جا رہا ہے۔۔پہلی بار کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزیدکہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں جامعات کی تعداد دگنی کی،صوبے میں تخفیف غربت پروگرام شروع کیا، دو لاکھ سولر سسٹم بھی تقسیم کیے،، سندھ حکومت کی کوششوں سے ریونیوکلیکشن میں بھی بہتری آئی ہے۔ سندھ حکومت ہر شعبےکی بہتری کے لیےکام کر رہی ہے، صوبائی حکومت کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026