گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
Web Desk
15 January 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق جنوری کے آخر تک رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم اور بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے عوام سے کہا ہے کہ برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی کے ٹائروں پر حفاظتی زنجیر کا استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور پھسلن کے خدشات ہیں، جبکہ میدانی علاقوں میں کورا یا پالا پڑنے سے فصلیں اور باغات متاثر ہو سکتے ہیں۔
صوبائی اور ضلعی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پیشگی اقدامات کریں، مشینری دستیاب رکھیں اور سیاحتی مقامات پر آمد و رفت کے لیے وسائل یقینی بنائیں۔ این ڈی ایم اے نے مستند معلومات کے لیے ٹی وی، ریڈیو، تصدیق شدہ سوشل میڈیا اور ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026