LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی عائد

Web Desk

12 January 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں باقاعدہ ترمیم کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب کلوروفارم صرف فارماسیوٹیکل کمپنیوں درآمد کر سکیں گی، تاہم اس کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کی منظوری کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد اس خطرناک کیمیکل کے غلط استعمال کی روک تھام ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کلوروفارم انسانی صحت اور ماحولیات دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اسی لیے درآمدی قوانین کو سخت کیا گیا ہے تاکہ اس کے غیر قانونی اور غیر ضروری استعمال پر قابو پایا جا سکے۔