امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست
Web Desk
10 January 2026
علاقائی تنازعات اور معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت سفارتی کمزوریوں کےباعث لابنگ فرمز پر انحصار کرنے لگا، پھر بھی کامیابی نہ مل سکی۔
امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کی جانب سے امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کو بے نقاب کردیا، امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارت نے مسخ شدہ ساکھ کی بحالی کیلئے 2025میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے۔
اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دے کر سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی، بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس نے بھی بھارتی حکومت کی جانب سے امریکا میں کی گئی لابنگ کا پردہ چاک کر دیا۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق آپریشن سندورمیں (ذلت آمیز شکست کے بعد) بھارت نے امریکا میں لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے، بھارت نے آپریشن سندور سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کی ترویج کیلئےامریکی انتظامیہ سے بھی رابطے کی کوششیں کیں۔
دی انڈین ایکسپریس نے مزید بتایا کہ بھارتی وفد نےامریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے ایس ایچ ڈبلیو لابنگ فرم کی بھی مدد لی، بھارت نے ایس ایچ ڈبلیو کو 1.8ملین ڈالر سالانہ اور مرکری پبلک افئیر نامی لابنگ فرم کو75ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای
18 April 2026
ایران جنگ کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع
18 April 2026
امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
18 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ
18 April 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
18 April 2026
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات
18 April 2026
امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں
18 April 2026
ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید
17 April 2026