ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے، 8 طیارے گرنے کا ذکر کر دیا
Web Desk
10 January 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مداخلت سے دونوں ممالک کے درمیان تصادم ٹل گیا تھا، جس دوران 8 طیارے بھی گرائے گئے تھے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔
صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل نہ کرتا تو روس اور چین وہاں پہنچ جاتے۔ ان کے مطابق امریکا اور وینزویلا کے پاس دنیا کے 55 فیصد تیل کے ذخائر موجود ہیں اور روس و چین اتنا تیل خرید سکتے ہیں جتنا وہ امریکا یا وینزویلا سے لینا چاہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یورپ سے نہیں بلکہ امریکا سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین اور روس کے عوام سے محبت کرتے ہیں، پیوٹن ایک اچھے انسان ہیں لیکن انہوں نے انہیں مایوس کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
19 June 2026
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
19 June 2026
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
18 June 2026
ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ
18 June 2026
ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری
18 June 2026
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
18 June 2026