امریکی ناکہ بندی کے باوجود 4بحری جہازآبنائے ہرمزسے گزرنے میں کامیاب
Web Desk
14 April 2026
امریکی ناکہ بندی کے باوجود 4 بحری جہازآبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوگئے ۔۔ان جہازوں کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ ایران سے آرہے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جہازوں کی ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے آغاز کے باوجود ایران سے منسلک 4 جہاز آبنائے ہرمز عبور کرچکے ہیں۔
ٹریفک ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں سے دو جہازوں نے ایرانی بندرگاہوں کا دورہ بھی کیا تھا اور اس کے بعد آبنائے ہرمز عبور کر گئے۔جبکہ لائبیریاکے پرچم بردار مال بردار جہاز کریستیانا نے ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز عبور کی۔ یہ جہاز ایران کی بندرگاہ بندر امام خمینی سے آیا تھا۔
رپورٹس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود بعض ایسے تجارتی جہاز بھی گزر رہے ہیں جن کا ایران سے براہِ راست تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے 13 اپریل 2026 کو ایران کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی شروع کی تھی جس کا مقصد ایرانی تیل کی برآمدات کو محدود کرنا اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔
امریکی حکام نے واضح کیا تھا کہ وہ صرف ان جہازوں کو نشانہ بنائیں گے جو ایرانی بندرگاہوں سے منسلک ہوں جبکہ دیگر ممالک کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ادھر نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ناکہ بندی کے بعدآئل ٹینکرز اور کارگو جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ان میں سے کچھ کا تعلق چین یا دیگر ممالک سے تھا اور وہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف نہیں جا رہے تھے۔
جنگ سے پہلے روزانہ اوسطاً تقریباً 130 سے زائد جہاز اس راستے سے گزرتے تھے مگر اب یہ تعداد بہت کم رہ گئی ہے جو عالمی تیل سپلائی کے لیے خطرے کی علامت ہے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم تیل گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی تیل کا تقریباً 20 فیصد گزرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026
آبنائے ہرمزکی بندش، خلاف ورزی پر بھارتی آئل ٹینکر پرفائرنگ، واپس جانے پرمجبور
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026
مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
18 April 2026
ایران کے 6ایئرپورٹس کھل گئے، فضائی حدود50روزبعد جزوی بحال
18 April 2026
ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای
18 April 2026