کراچی میں 17واں لٹریچر فیسٹیول شروع، تین روز تک ادب، شاعری اور ثقافتی سیشنز کا انعقاد
Web Desk
6 February 2026
کراچی: کراچی میں تین روزہ 17واں کراچی لٹریچر فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔ تقریب کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا، جبکہ افتتاحی تقریب میں سینیٹر شیری رحمان، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہیں۔
فیسٹیول کے پہلے دن مجموعی طور پر پانچ سیشن منعقد ہوں گے۔ سندھی مشاعرے میں نظامت نصیر مرزا کریں گے جبکہ صدارت مدد علی سندھی کریں گے۔ مشاعرے میں نياز پنہور، سحر امداد بخش، مہراڻوی اور امر پیرزادہ اپنی شاعری پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں، آج جناح فلم کی اسکریننگ بھی پروگرام کا حصہ ہوگی۔
کل فیسٹیول میں تیس سے زائد سیشنز ہوں گے، جن میں مختلف کتابوں کی رونمائی، اردو مشاعرے، ڈرامے اور دیگر موضوعات پر نشستیں شامل ہیں۔ تیسرے دن نصیر اعجاز کی ترجمہ کردہ کتاب “دوسرے دن” کی رونمائی ہوگی، جس میں جامی چانڈیو اور ارشد وحید بطور مقرر شریک ہوں گے۔
فیسٹیول میں عوام اور پولیس کے تعلقات پر “کراچی کچہری: عوام اور پولیس” کے عنوان سے سیشن منعقد ہوگا، جس میں مظہر عباس اور ڈی آئی جی شرجیل کھرل مقررین کے طور پر شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ “یہ بستی ہے لیاری” کے عنوان سے بھی نشست رکھی جائے گی۔
نوجوانوں کے لیے مختلف سیشنز بھی رکھے گئے ہیں، اور 8 فروری کو تعلیم، ثقافت، لیاری اور کراچی کے موضوعات پر خصوصی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ فیسٹیول کے اختتام پر قوالی کی محفل کے ساتھ ثقافتی رنگینی کو مکمل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026