LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح پر، شرح 6.24 فیصد تک پہنچ گئی

Web Desk

3 November 2025

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی نے ایک بار پھر عوام کی مشکلات بڑھا دیں اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6.24 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح قرار دی جارہی ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی میں 1.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ حکومت نے اس دوران مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 6.6 فیصد رہی۔ اکتوبر میں سب سے زیادہ قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر، پیاز، سبزیوں، آٹے، گندم اور انڈوں کی قیمتوں میں دیکھا گیا۔

  • ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصد، جبکہ پیاز میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔
  • سبزیوں کی قیمتیں 22 فیصد، گندم 10.5 فیصد اور آٹا 5.5 فیصد تک مہنگا ہوا۔
  • انڈوں میں 22 فیصد، مچھلی میں 4 فیصد اور آلو 2.6 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
  • پھل، مکھن، گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔

دوسری جانب کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ زندہ برائلر مرغی 21.51 فیصد تک سستی ہوئی، جبکہ آلو، بیسن، دال چنا، دال مسور، مونگ، مشروبات اور شہد کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ موسم، رسد میں کمی اور ٹرانسپورٹیشن لاگت بڑھنے کے باعث سامنے آیا ہے، جبکہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کے رجحان کا دارومدار حکومتی اقدامات اور سپلائی چین کی بہتری پر ہوگا۔

مہنگائی کے یہ تازہ ترین اعداد و شمار عوام کے لیے تشویشناک اور پالیسی ساز اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔