LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک پر خفیہ جوہری تجربات کا الزام

Web Desk

3 November 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، روس، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک خفیہ طور پر جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، جبکہ شمالی کوریا اور پاکستان بھی جوہری ٹیسٹ کر رہے ہیں مگر وہ اس کا اعلان نہیں کرتے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ “یہ ایک بہت بڑی دنیا ہے، آپ کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کہاں ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ وہ زمین کے نیچے تجربات کرتے ہیں جہاں کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہو رہا ہے، بس زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔”

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اب امریکہ کو بھی اپنے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنا ہوں گے تاکہ دیگر ممالک کے برابر رہا جاسکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کی تیاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے محکمۂ دفاع کو ہدایت دے دی ہے کہ ایٹمی تجربات کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے، کیونکہ امریکہ کو ان ممالک کی طرح مضبوط ہونا چاہیے جو یہ پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔