آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکا حکم
Web Desk
8 December 2025
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکا حکم جاری کیا۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں فوری طور پر سوئپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔ سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں بھی کرائیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں، تعلیمی اداروں میں سکیورٹی گارڈز لگانےکے ساتھ ایمرجنسی انخلا بھی یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ صوبے میں باہر سے آئے افرادکی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیک کرایا جائے، ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں، دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے تدارک کے لیے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026
وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب
29 September 2026
پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال
29 September 2026
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ آمد، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی
29 September 2026
ہمارا لانگ مارچ برقرار ہے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے، پیپلزپارٹی کے سامنے تجاویز رکھ دی ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
29 September 2026