پاک۔امریکہ کا پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام پر مشترکہ عزم
Web Desk
30 October 2025
وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے درمیان وزارتِ دفاع میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان خطے کے امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ دونوں ممالک نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مشترکہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جائے گا اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک۔امریکہ تعلقات باہمی احترام، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،جبکہ دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
8 September 2026
ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
8 September 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ہمراہ
8 September 2026
اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار
8 September 2026
حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم
8 September 2026
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
8 September 2026
سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور
8 September 2026
اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع
8 September 2026