ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح پر، شرح 6.24 فیصد تک پہنچ گئی
Web Desk
3 November 2025
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی نے ایک بار پھر عوام کی مشکلات بڑھا دیں اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6.24 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح قرار دی جارہی ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی میں 1.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ حکومت نے اس دوران مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 6.6 فیصد رہی۔ اکتوبر میں سب سے زیادہ قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر، پیاز، سبزیوں، آٹے، گندم اور انڈوں کی قیمتوں میں دیکھا گیا۔
- ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصد، جبکہ پیاز میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔
- سبزیوں کی قیمتیں 22 فیصد، گندم 10.5 فیصد اور آٹا 5.5 فیصد تک مہنگا ہوا۔
- انڈوں میں 22 فیصد، مچھلی میں 4 فیصد اور آلو 2.6 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
- پھل، مکھن، گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔
دوسری جانب کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ زندہ برائلر مرغی 21.51 فیصد تک سستی ہوئی، جبکہ آلو، بیسن، دال چنا، دال مسور، مونگ، مشروبات اور شہد کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ موسم، رسد میں کمی اور ٹرانسپورٹیشن لاگت بڑھنے کے باعث سامنے آیا ہے، جبکہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کے رجحان کا دارومدار حکومتی اقدامات اور سپلائی چین کی بہتری پر ہوگا۔
مہنگائی کے یہ تازہ ترین اعداد و شمار عوام کے لیے تشویشناک اور پالیسی ساز اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026