LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد سے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ؛ رہائش گاہ سیل کرنے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حق نواز تالپور صدر منتخب اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال 2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی

صدرِ مملکت نے سینیٹ اجلاس طلب کرلیا، 18 نکاتی ایجنڈا جاری

Web Desk

3 November 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اجلاس کے ساتھ ہی 18 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں اہم قانون سازی، مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات اور کئی کمیٹی رپورٹس کی پیشکش شامل ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سینیٹر شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کمیٹی کی دو رپورٹس پیش کریں گی جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں رکھیں گے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی ممکنہ بندش پر سینیٹر عون عباس اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسی دوران سینیٹر رانا محمود الحسن نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ایکٹ میں ترمیم کا بل ایوان میں لائیں گے، جبکہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے، اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی فرنٹیر کانسٹیبلری (تنظیمِ نو) آرڈیننس 2025 ایوان میں رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی نرسنگ بل اور دانش اسکول اتھارٹی بل پیش کریں گے جبکہ وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 سینیٹ میں لائیں گے۔

سینیٹ کا یہ اجلاس نہ صرف قانون سازی کے اہم مرحلے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے بلکہ مختلف قومی اداروں، پالیسی اصلاحات اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی بحث کی بھی توقع ہے۔