سانحہ گل پلازہ پر سیاست نہ کی جائے، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار
Web Desk
24 January 2026
شہدادپور: وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر ہم سب کو افسوس ہے اور اس واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازہ آتشزدگی واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں غفلت اور لاپرواہی کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ اس افسوسناک سانحے پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔
ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ سے نتھی کیا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہ کی جائے، ایسے واقعات لاہور، پشاور یا ملک کے کسی بھی حصے میں ہو سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ گزشتہ روز اس معاملے پر تمام حقائق بیان کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق گل پلازہ مارکیٹ کی لیز فاروق ستار کے میئر کے دور میں دی گئی تھی جبکہ موجودہ میئر کراچی کی ترقی کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کر چکے ہیں اور متاثرین کو دکانیں بنا کر دی جائیں گی۔
امن و امان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے یا انہیں سرینڈر کروانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے
متعلقہ عنوانات
بینکس، مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف 2 روز کھلیں گے
20 May 2026
پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال، صدر ہاؤس میں گارڈ آف آنر اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں
20 May 2026
بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر کچھ کھلایا جا رہا ہے جس سے کلاٹنگ ہوئی، بینائی بھی متاثر؛ علیمہ خان
20 May 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع
20 May 2026
منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
20 May 2026
آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں توسیع؛ پیٹرولیم لیوی 100 روپے کرنے اور 430 ارب کے نئے ٹیکسوں کا مطالبہ
20 May 2026
اداروں کو دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا، جھوٹی تہمت سے انسان پریشان ہو جاتا ہے: سابق وزیرِ اعظم
20 May 2026
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ‘ڈرگ کوئین انمول پنکی’ کیس کی گونج
20 May 2026