فیشن یا تاریخی ورثہ؟ زینڈایا پر 2 ہزار سال قدیم ایرانی بالیاں پہننے پر شدید تنقید
Web Desk
25 July 2026
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینڈایا اپنے انوکھے فیشن اسٹائل کے باعث ایک بار پھر عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ ان کے ملبوسات سے زیادہ ان کے کانوں میں سجائی گئی دو ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم ایرانی بالیاں (جھمکے) بین الاقوامی سطح پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔
فلم ’دی اوڈیسی‘ کی لندن پروموشن کے دوران زینڈایا نے سونے کے ایسے نایاب جھمکے زیب تن کیے جنہیں ماہرین آثارِ قدیمہ قدیم ایرانی تہذیب کے نادر ترین نوادرات میں شمار کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ طلائی زیورات ایران کے تاریخی ‘زیویہ خزانے’ (Ziwiye Hoard) سے منسوب ہیں، جن کا تعلق پہلی ہزار سال قبل مسیح سے ہے۔ یہ بالیاں لندن کی آرٹ گیلری ‘بیرون’ نے فراہم کی تھیں، جبکہ معروف جیولر گلین اسپائرو نے ان قدیم ٹکڑوں کو ہیروں کے ساتھ جدید شکل میں ڈھالا۔ جیولر کا کہنا تھا کہ ہزاروں سال پرانے تاریخی نوادرات کو جدید ڈیزائن کے ساتھ پہننا انہیں آج کے دور میں بھی منفرد بناتا ہے۔
جہاں ایک طرف زینڈایا کے اس لُک کو فیشن شائقین کی جانب سے سراہا گیا، وہیں دوسری طرف ماہرینِ آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کاروں نے اس پر سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال پرانے نایاب تاریخی نوادرات کو محض ایک پرتعیش جیولری آئٹم کے طور پر نمائش کے لیے استعمال کرنا ان کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو مجروح کرتا ہے، جبکہ متعدد ماہرین نے ان زیورات کی اصلیت اور ماخذ پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026