روس شمالی کوریا کی مدد کے بغیر مزید جنگ جاری نہیں رکھ سکتا: زیلنسکی کا دعویٰ
Web Desk
11 August 2026
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اپنی تاریخ میں پہلی بار تمام اسٹریٹجک ذخائر سے محروم ہو چکا ہے اور وہ شمالی کوریا کی مدد کے بغیر یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔ زیلنسکی کے مطابق ماسکو کو پیانگ یانگ کی جانب سے بیلسٹک میزائل اور دیگر فوجی سامان تو مل ہی رہا ہے، ساتھ ہی 30 ہزار سے 50 ہزار تک شمالی کوریائی فوجیوں کو بھی روس میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ یوکرینی صدر نے خبردار کیا کہ دونوں ممالک کے اس بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کے اثرات صرف ان کے خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دور رس ہوں گے، نیز اس سے پیانگ یانگ کو حقیقی جنگی حالات میں اپنے ہتھیاروں اور فوجی دستوں کی صلاحیتوں کو آزمانے کا نادر موقع مل رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
11 August 2026
باب المندب کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی
11 August 2026
امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خواجہ آصف
11 August 2026
مغربہ کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 254 ہوگئی، مزید اضافے کا خدشہ
11 August 2026
امریکی فورسز نے ایران جانے والے پاناما پرچم بردار تجارتی جہاز کو روک لیا
11 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ: شاہ سلمان کا مشترکہ کاوشوں پر محمد بن سلمان، شہباز شریف اور اردوان سے اظہار تشکر
11 August 2026
پاکستان، بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا 9 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
11 August 2026
امریکا کے ایرانی شرائط ماننے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: محسن رضائی
11 August 2026