صدر زرداری اور یو اے ای صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
Web Desk
27 January 2026
ابوظہبی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر گفتگو کی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔
صدر زرداری نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان کے یو اے ای سفیر بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا آبنائے ہرمز میں نیا کنٹرول زون قائم، بحری جہازوں کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار
20 May 2026
کیوبا کے سابق صدر راول کاسترو پر 1996 کے طیارہ حادثے کے کیس میں امریکا نے فردِ جرم لگا دی
20 May 2026
بینکس، مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف 2 روز کھلیں گے
20 May 2026
پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال، صدر ہاؤس میں گارڈ آف آنر اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں
20 May 2026
رواں سال خطبۂ حج 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا، سعودی حکومت
20 May 2026
بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر کچھ کھلایا جا رہا ہے جس سے کلاٹنگ ہوئی، بینائی بھی متاثر؛ علیمہ خان
20 May 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع
20 May 2026
منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
20 May 2026