یمنی افواج کی حوثیوں کیخلاف 726 کارروائیاں: 121 کمانڈرز، جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ
Web Desk
28 November 2026
یمن کی مسلح افواج نے حالیہ گھنٹوں کے دوران حوثی فورسز کے خلاف 726 کارروائیاں کرنے اور ان میں 121 کمانڈرز اور جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں ’ڈان آف یمن‘ مہم کے تحت کی گئیں، جن میں مختلف محاذوں پر حوثیوں کے ٹھکانوں، اجتماعات، کمک اور مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان کارروائیوں میں 23 فضائی حملے، 642 توپ خانے کے حملے، 35 ڈرون حملے اور 26 راکٹ لانچر حملے شامل تھے۔ مزید برآں ان کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی 81 فوجی گاڑیاں اور جنگی سازوسامان بھی تباہ یا ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی کی عدالت کا ٹریفک حادثے میں معذور ڈرائیور کو 7 لاکھ 50 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
28 November 2026
پانچ یورپی ممالک کا 6 ارب ڈالر مالیت کی جنگی گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ
28 November 2026
ریاض پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے ڈرون تباہ کر دیا
28 November 2026
ایرانی بندرگاہیں مکمل فعال، امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں: شہرام ایرانی
28 November 2026
کراچی میں عمارت منہدم ہونے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
28 November 2026
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، آگ بھڑک اٹھی
28 November 2026
ابوظہبی میں کاروباری اداروں کے ریموٹ معائنے میں 74.6 فیصد اضافہ
28 November 2026
میناَب کے 168 بچوں کا قتل کبھی نہیں بھولیں گے، امریکا و اسرائیل ذمہ دار ہیں: ایرانی صدر
28 November 2026