LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس

Web Desk

1 July 2026

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر واضح کر دیا ہے کہ اگر اس نے امریکا پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا تو اس کا اسی سخت انداز اور بھرپور قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے تفصیلی بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں کسی بھی کشیدگی کے بجائے سفارتی حل تلاش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور امریکا اب بھی ایران کے ساتھ ایک اچھے اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کا دل سے خواہاں ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق، ایران کے ساتھ حالیہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تمام اہم نکات پر اس وقت تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت جاری ہے اور اس نئے معاہدے سے متعلق سفارتی مذاکرات کا عمل بھی بدستور آگے بڑھ رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ یہ مفاہمتی یادداشت اپنے انجام کے لحاظ سے خواہ کامیاب ہو یا ناکام، لیکن اس سارے عمل سے ایرانی جوہری ہتھیاروں کے مستقل خاتمے کی راہ اب ہمیشہ کے لیے ہموار ہو چکی ہے۔