LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

ٹرمپ فٹبال ورلڈ کپ فائنل دیکھنے جائیں گے: وائٹ ہاؤس

Web Desk

17 July 2026

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رواں فٹبال ورلڈ کپ انتہائی کامیاب رہا ہے اور میچوں کے دوران شائقینِ کھیل کی آمد نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

نیوز بریفنگ کے دوران ایران کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کبھی بھی بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔ کیرولین لیویٹ نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان پسِ پردہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے۔

پریس سیکرٹری نے تہران پر الزام عائد کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا کر مفاہمتی یادداشت (MoU) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس کے ردِعمل میں حالیہ امریکی حملے کیے گئے۔ انہوں نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسے اپنے جارحانہ اقدامات کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔