کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
Web Desk
11 August 2026
مغربی کولمبیا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 111 ہو گئی ہے جبکہ 87 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی شہروں میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصان ہوا ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے امدادی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 107 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کولمبیا کے بحرالکاہل کے ساحلی اور کم آبادی والے صوبے ‘چوکو’ میں تھا۔
صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر نے قوم سے خطاب میں ملک بھر میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت انسانی جانوں کی حفاظت، متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے تمام تر قومی وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
11 August 2026
بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
11 August 2026
یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو
11 August 2026
ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی
11 August 2026
ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
11 August 2026
سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے
11 August 2026
صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا
11 August 2026
برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان
11 August 2026