واشنگٹن پوسٹ: 2025 میں پاک امریکہ تعلقات میں انقلابی تبدیلی، پاکستان کو فوقیت حاصل
Web Desk
22 December 2025
واشنگٹن پوسٹ کے تازہ آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کو پاک امریکہ تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا جا رہا ہے۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون بنایا گیا، جبکہ بھارت کو فوقیت دینے کا دور ختم ہو گیا۔
آرٹیکل کے مطابق پاک امریکہ تعلقات میں پہلا مثبت موڑ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم تعاون سے آیا، اور مارچ میں ٹرمپ نے پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی جس نے واشنگٹن میں پالیسی کا رخ بدل دیا۔ مئی کی مختصر مگر شدید پاک بھارت جھڑپ کے بعد پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے امریکی قیادت کو حیران کر دیا اور پاکستان کو دوبارہ سنجیدہ ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا۔
واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹرمپ کے انر سرکل میں اہم مقام حاصل کر گئے، ان کے لیے “Disciplined Dark Horse” اور “Deliberate Mystery” جیسے القابات دیے گئے، اور وائٹ ہاؤس میں لنچ میٹنگ کے لیے یہ پہلی بار ہوا کہ کسی پاکستانی ملٹری ہیڈ کو ریڈ کارپٹ استقبال ملا۔
آرٹیکل میں کہا گیا کہ 2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹیجی کے مرکز کے قریب دیکھا جا رہا ہے، اور ایران، غزہ اور جنوبی ایشیا میں پاکستان کے ممکنہ کلیدی کردار کو اہم قرار دیا گیا۔ واشنگٹن میں India-first پالیسی کا دور ختم ہو چکا ہے اور نئی امریکی پالیسی کی پائیداری اسلام آباد اور دہلی کے رویے سے مشروط ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جب تک ہم زندہ ہیں تقسیم نہیں ہونے دیں گے: مراد علی شاہ
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026