LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان

Web Desk

31 August 2026

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اگر بیجنگ اسے مناسب اور فائدہ مند سمجھتا ہے تو روس دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری نظام کو مستقل بنیادوں پر قائم کرنے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران صدر پوتن نے بتایا کہ ویزا فری سہولت سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ روس نے یکم دسمبر 2025 کو چینی شہریوں کو 30 دن کے لیے بغیر ویزا داخلے کی اجازت دی تھی، جس کی مدت کو بعد میں 2027ء کے اختتام تک بڑھا دیا گیا تھا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو اس عارضی سہولت کو مستقل شکل دینے کے لیے چینی فریق کی رضامندی کا منتظر ہے۔