LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے

Web Desk

31 August 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی باضابطہ تردید کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے نہ صرف ان کی بات پکی کروا دی بلکہ منگنی اور شادی بھی رچا دی، حالانکہ درحقیقت ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ نہ ان کی کوئی بات پکی ہوئی ہے، نہ منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی وہ کسی ‘پرنسز گلوریا’ نامی خاتون کو جانتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے ڈرامے اور تماشے محض عوام کی توجہ حقیقی اور اہم ملکی مسائل سے ہٹانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔