وانا کیڈٹ کالج:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن کی نگرانی کی
Web Desk
12 November 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک تاریخی اور کامیاب آپریشن انجام دے کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے۔ ذرائع کے مطابق سپہ سالارِ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن کی نگرانی کی اور جوانوں کو واضح ہدایت دی کہ قوم کے معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ان پر کوئی آنچ نہ آنے پائے
آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے 24 گھنٹے سے زائد دشمن کے سامنے ڈھال بن کر اپنے فرائض انجام دیے۔ کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے بلند حوصلے نے دہشتگردوں کے عزائم کو مزید کمزور کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق خودکش دھماکے کے وقت کیڈٹس ڈرل کر رہے تھے۔ اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ کو حوصلہ دیا اور کہا کہ پرسکون رہیں، پاک فوج پہنچ چکی ہے۔کیڈٹس نے عزم ظاہر کیا کہ دشمن کچھ بھی کرلے، ہمیں تعلیم سے نہیں روک سکتا۔
فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کی خوفناک منصوبہ بندی خاک میں مل گئی، جبکہ ملک بھر میں عوام نے سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026